پاکستان میں قومی انڈر 19 کرکٹ ایونٹس کا اعلان: 400 کھلاڑی میدان میں ایکشن میں ہوں گے

image

نیشنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ (تین روزہ) کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے ہو رہا ہے، جبکہ نیشنل انڈر 19 کپ (ون ڈے) 19 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

ان ایونٹس میں ملک کے 16 کرکٹ ریجنز کی 20 ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی، جن میں کراچی، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ کی دو دو ٹیمیں شامل ہیں۔ دونوں ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر تقریباً 400 نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ایونٹ کے لیے 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ تمام مقابلے چارسدہ، فیصل آباد، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ کے مختلف گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے۔

نیشنل انڈر 19 کپ کا فائنل 24 اکتوبر کو طے پایا ہے، جبکہ نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا فائنل 3 سے 6 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 20 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

شائقین کے لیے تمام میچز کی لائیو سکورنگ 'کرک سِلَب' پر دستیاب ہوگی۔ پاکستان میں ہر راؤنڈ کے چار میچز 'ٹیپ میڈ' اور 'تماشا' پر لائیو سٹریم کیے جائیں گے، جبکہ ملک سے باہر موجود شائقین میچز پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US