ایشین گیمز 2026: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ناگویا میں بھرپور ٹریننگ سیشن

image

ایشین گیمز 2026 کے سلسلے میں ناگویا، جاپان میں موجود پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرِ نگرانی نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ اور باؤلنگ کی سخت پریکٹس کی۔

نیٹ سیشن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی، جبکہ فیلڈنگ ڈرلز میں بھی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US