پریذیڈنٹ ٹرافی: حارث رؤف اور عاکف جاوید کی شاندار باؤلنگ، عاکف کی کیریئر بیسٹ کارکردگی

image

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے اور تیسرے دن فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور عاکف جاوید نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں کنگز مین کی نمائندگی کرنے والے عاکف جاوید نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں پہلی بار ایک اننگز میں پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا، جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے کھیلتے ہوئے حارث رؤف نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں تیسری بار اننگز میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عاکف جاوید، جو ایشین گیمز کے لیے بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں، کا کہنا تھا کہ چار روزہ کرکٹ کھیل کر باؤلرز کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این سی اے کیمپ کے دوران کوچ ایشلے نوفکے نے ان کی نئی گیند کی گرپ بہتر بنانے میں مدد کی، اور میچ کے دوران جب وکٹ سے سیم اور سوئنگ نہیں مل رہا تھا تو انہوں نے شارٹ پچ باؤلنگ کا پلان بنایا۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت اپنے ردھم کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چار روزہ کرکٹ کھیل کر بطور فاسٹ باؤلر صبر کا امتحان بھی ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US