عوام کو ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول 4 روپے 10 پیسے، ڈیزل 6 روپے 41 پیسے مہنگا

image

ریلیف کے منتظر عوام پر ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ڈال دیا گیا، اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر 2026 کی رات 12 بجے سے ہو گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US