آواران میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

image

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اور مؤثر کارروائیوں کے باعث فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US