اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے وکیل جی ایم چوہدری کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار نے دونوں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی تھی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔