پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا

image

اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 18 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ عالمی منڈی میں قیمتوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US