حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان موجود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

image

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا اور پاکستان پوری طرح سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان وہاں موجود ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں سعودی عرب کا دفاع جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کا عزم غیرمشروط ہے، دونوں ممالک کے عوام، افواج اور سیاسی قیادت کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دفاعی وعدوں پر عملدرآمد کا طریقہ کار عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا جاتا، کسی حملے کی صورت میں ردعمل کا فیصلہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے کا مقصد دفاعی تعاون کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنا ہے، جبکہ فوجی کارروائیوں اور سیکیورٹی سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جاتا ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US