گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ 7 روز میں ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 88 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹ کرائے بڑھنے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی