لودھراں: اسکول میں کیمیکل سے بھری بوتل پھٹ گئی، ٹیچر سمیت 14 طلبہ زخمی

image

لودھراں اڈا پرمٹ کے علاقے میں نجی اسکول میں کیمیکل سے بھری بوتل اچانک پھٹنے سے خاتون ٹیچر سمیت 14 طلبہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی طلبہ و ٹیچر کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد اسکول کی نرسری کلاس میں مبینہ طور پر کیمیکل لیب قائم کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، تاہم کیمیکل کی نوعیت اور بوتل پھٹنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ کیمیکل کی نوعیت معلوم کرنے کیلیے فرانزک ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ مذکورہ اسکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چل رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US