بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

image

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ چاغی کے امین آباد اور سیاہ چنگ میں آپریشنز کے دوران مزید 6 دہشتگرد مارے گئے۔

کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US