پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر

image

اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 سے 21 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US