کوہاٹ: پولیس لائنز میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام خوارج ہلاک

image

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارج کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے بعد پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس لائنز میں چھپے آخری 2 خودکش بمباروں کو بھی ہلاک کردیا جس کے بعد آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ کارروائی میں مجموعی طور پر 7 خوارج ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کی براہ راست نگرانی جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے کی جبکہ پاک فوج کے کمانڈوز، جوانوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب دھماکے میں زخمی ایک پولیس اہلکار بھی دم توڑ گیا جس کے بعد واقعے میں شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US