کراچی کے صنعتی علاقے پورٹ قاسم میں اینگرو پولیمر پلانٹ کے قریب سامان بردار ٹریلر بے قابو ہو کر سڑک کنارے برساتی نالے میں الٹ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے متحرک ہوگئے اور ایدھی ایمبولینس سروس کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور تمام افراد محفوظ رہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا شکار ہونے والے ٹریلر کو ہٹانے کی کارروائی شروع کردی ہے۔