ٹنڈو الہ یار: شادی کی تقریب میں کھانا کھاتے ہی 400 افراد کی حالت غیر

image

ٹنڈو الہ یار: شادی کی ایک تقریب میں کھانا کھانے کے بعد دلہا دلہن سمیت تقریب میں شریک تقریباً 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جس کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا کھانے کے بعد بڑی تعداد میں افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچنے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی طبی ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، جبکہ بعض افراد زیرِ علاج ہیں۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور شادی کی تقریب میں پیش کیے جانے والے کھانے کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ تحقیقات کے بعد واقعے کی اصل وجہ سامنے آنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US