سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے۔
حرمین شریفین سے متعلق ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے، جس کے ساتھ ان کی عبادت اور روحانی زندگی سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔
پوسٹ کے مطابق شیخ ابراہیم المدنی مسجد الحرام کی ’’مکبریہ‘‘ میں کئی کئی دن، بالخصوص رات کے آخری پہر، عبادت اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے میں مصروف رہتے تھے۔
شیخ ابراہیم المدنی کے انتقال کی خبر پر ان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔