اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

نیویارک پہنچنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل نیویارک عامر احمد عاطف زئی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن و نیویارک قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا آئندہ ہفتے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور اہم سفارتی سرگرمیوں پر مشتمل مصروف پروگرام ہے۔ اس دوران وہ وزارتی سطح کے مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور پاکستان کی ترجیحات سے متعلق اہم علاقائی، دوطرفہ اور عالمی امور پر ملک کا مؤقف پیش کریں گے۔

اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ بھی مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوں گے، جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ سے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں اور دیگر اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US