خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب، پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں پر غور ہوگا

image

اسلام آباد میں 27 ستمبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں اور ملک میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ناصر الملک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر شکیل خان پر مبینہ فائرنگ کے واقعے نے بھی سیاسی صورتحال میں مزید تشویش پیدا کردی ہے۔

ان حالات کے پیش نظر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، جو آج رات 7 بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں، صوبائی وزیر شکیل خان پر مبینہ فائرنگ کے واقعے اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ موجودہ صورتحال سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US