تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

image

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع تربت کے علاقے جوسک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوسک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US