حکومت پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو معاہدے کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نوزائیدہ اتحاد کا جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جائے گا، جہاں سے نئے مقرر کردہ سیکریٹری جنرل اتحاد کی انتظامی امور کی قیادت کریں گے۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا ایک سہ فریقی دفاعی اتحاد ہے۔
اس معاہدے کے بنیادی نکات کے تحت تینوں شراکت دار ممالک میں سے کسی بھی ایک ملک کے خلاف کیا جانے والا مسلح اقدام یا حملہ تینوں اتحادی ممالک پر باقاعدہ حملہ تصور کیا جائے گا۔