مستقبل میں بچوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال روبوٹس کریں گے: ایلون مسک

image

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال تیزی سے بڑھ جائے گا اور لوگ بچوں اور معمر والدین کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی روبوٹس استعمال کریں گے۔

چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ایک شخص مستقبل میں ہزاروں روبوٹس اور ڈیجیٹل ایجنٹس کو کنٹرول کرسکے گا۔ ان کے مطابق 10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب، 15 سال میں 10 ارب اور 20 سال میں 100 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روبوٹس بچوں کی تعلیم سمیت کئی دیگر کام بھی انجام دیں گے۔ ایلون مسک نے لوگوں کو چین کا دورہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بیجنگ اور شنگھائی جانے کی بھی بات کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US