نیدرلینڈز میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب: ہزاروں سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ

image

نیدرلینڈز کی حکومت نے 2035 تک سرکاری شعبے میں 25 ہزار ملازمتیں ختم کرکے ان کی جگہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور دیگر جدید اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے مجموعی طور پر 16 فیصد ورک فورس کم ہوگی اور ساڑھے 3 ارب یورو کی بچت متوقع ہے۔

ڈچ اسٹیٹ سیکریٹری ایرک وان ڈیر برگ کے مطابق اس منصوبے سے 2027 تک 90 کروڑ یورو کی بچت اور پیداواری صلاحیت میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔

اس مقصد کے لیے قوانین کو سادہ بنانے کے ساتھ کم از کم 500 اصولوں کو ختم یا آسان کیا جائے گا، جبکہ اخراجات میں کمی کے لیے ڈیسک شیئرنگ، اضافی سرکاری عمارات کی فروخت اور آئی ٹی سسٹمز کو اسٹینڈرڈائز کرنے جیسے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US