واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام کی تصاویر، ویڈیوز، پوسٹس اور ریلز براہِ راست واٹس ایپ پر شیئر کرسکیں گے۔
WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں اس فیچر کی آزمائش جاری ہے۔ واٹس ایپ کے میڈیا پکَر میں فیس بک اور انسٹاگرام کو نئے میڈیا سورسز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے اسٹوریز، پوسٹس اور ریلز منتخب کرکے واٹس ایپ پر شیئر کرسکیں گے جبکہ یہ مواد گرڈ کی شکل میں دکھائی دے گا۔
فیچر فی الحال بیٹا ورژن تک محدود ہے اس لیے تمام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی حتمی تاریخ واضح نہیں۔