پی ٹی آئی مارچ، موبائل انٹرنیٹ بندش کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، شزہ فاطمہ

image

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق تاحال وزارتِ داخلہ کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو کوئی باضابطہ ہدایت موصول نہیں ہوئی۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی اے موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ وزارتِ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں کرتا ہے، تاہم اب تک وزارتِ داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی درخواست یا باضابطہ ہدایت نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سے دو سال کے دوران قومی سطح پر انٹرنیٹ کی بندش نہیں کی گئی، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری وزارتِ داخلہ کی ہے۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو یہ اقدام محدود پیمانے پر کیا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صورتحال قابو میں رہے گی اور موبائل انٹرنیٹ کی بندش کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US