اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، اہم داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

image

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور ممکنہ دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ ایک ہفتے سے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں، جبکہ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں، جبکہ فیض آباد، ٹی چوک، 26 نمبر چونگی اور مارگلہ ایونیو سمیت اہم داخلی راستوں پر کنٹینرز موجود ہیں۔

انتظامیہ نے ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کے تمام داخلی راستے فوری طور پر بند کرنے کا منصوبہ بھی تیار کر رکھا ہے۔ ریڈ زون کی جانب جانے والے دو راستے مکمل طور پر سیل کردیے گئے ہیں، جبکہ تین راستے تاحال کھلے ہیں۔

ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور سیکیورٹی چیک پوسٹس پر شہریوں اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US