خواتین کو 50 ہزار مفت ای وی اسکوٹیز دینے کا ہدف، شرجیل میمن

image

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کا حصہ ہے، سندھ حکومت خواتین کی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

میرپورخاص میں مفت پنک اسکوٹیز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین کے لیے پنک ٹیکسیاں بھی جلد شروع کی جائیں گی، جبکہ حکومت کا ہدف ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی 50 ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو تربیت اور ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ای وی اسکوٹیز دی جا رہی ہیں اور یہ سہولت سندھ کے تمام اضلاع تک پہنچائی جائے گی۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ اگر کسی مرد کو پنک اسکوٹی استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق سندھ ملک کا واحد صوبہ ہے جو خواتین کو مفت ای وی اسکوٹیز فراہم کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین اب زندگی کے مختلف شعبوں میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات جاری رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US