خیبر پختونخوا حکومت گورنر راج کی تمام آئینی شرائط پر پورا اترتی ہے، رانا ثناء اللہ

image

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے، تاہم اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن یہ فیصلہ ہو بھی سکتا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلائی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی طور پر کسی بھی صوبے میں جن وجوہات کی بنیاد پر گورنر راج لگا سکتی ہے، خیبر پختونخوا حکومت ان تمام شرائط پر پورا اترتی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور یہ ایک پالیسی فیصلہ ہے کہ اب کسی کو بھی احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US