پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان تمام راستے بحال

image

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان آمدورفت کے تمام راستے بحال کردیے گئے۔

پولیس کے مطابق اٹک پل پر رکھے گئے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے سڑک سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹانے کا عمل مکمل کیا گیا، جس کے بعد دونوں صوبوں کے درمیان معمول کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US