ایران سے متعلق پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تنازع کے حل اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق تجویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 1.82 ڈالر (1.74 فیصد) اضافے سے 106.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 1.14 ڈالر (1.23 فیصد) بڑھ کر 93.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا کہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بمباری دوبارہ شروع ہوسکتی ہے جبکہ انہیں یقین نہیں کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US