اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ تمام متعلقہ فیلڈ افسران کو متحرک کردیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی یقینی بنائی جاسکے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 2 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔