خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بروقت مداخلت اور متعلقہ حکام سے مؤثر رابطہ کاری کے نتیجے میں دھابیجی میں قائم چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی صنعتی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعال ہوگئی۔
ہونان ریسورسز دھابیجی میں صنعتی تنصیب چلانے والی چینی کمپنی ہے، جس کی فیکٹری فروری 2026 سے بند تھی جس کے باعث کمپنی کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کی صنعتی تنصیب سے متعلق معاملے کے حل کے لیے ایس آئی ایف سی نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کیا اور معاملے کے حل میں معاونت فراہم کی۔
ہونان ریسورسز نے فیکٹری کی بحالی میں ایس آئی ایف سی کی مداخلت، تعاون اور معاونت کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ قدر قرار دیا۔
حکام کے مطابق چینی کمپنی کی فیکٹری کی بحالی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے۔