گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے حالات پیدا نہ کرے کہ گورنر راج کے نفاذ پر مجبور ہونا پڑے، جبکہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی کرسی بچانے کے لیے لانگ مارچ کر رہی ہے، خیبر پختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے اور صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ گورنر راج کا نفاذ آئین میں موجود ہے، تاہم گورنر راج خوشی سے نہیں بلکہ مجبوری کے تحت لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے صوبے کے حالات مزید خراب ہوں۔