وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں، جبکہ مزید 17 سینٹرز کو دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق وزیراعلیٰ سٹروک پروگرام کے تحت بروقت علاج کی فراہمی سے 336 فالج زدہ مریض مستقل معذوری سے محفوظ رہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ فعال 40 سٹروک سینٹرز میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ فالج کے فوری علاج کے لیے 710 ٹی پی اے انجکشنز بھی دستیاب ہیں۔
اجلاس میں راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا میں نیوروانجیوگرافی سوئٹس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس سے فالج کے مریضوں کو بروقت اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔