خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ سے ادائیگیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

image

وفاقی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کو 2 ہزار 347 ارب روپے منتقل کیے ہیں۔

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کو مالی سال 2025-26 میں 1244 ارب روپے فراہم کیے گئے، جبکہ مالی سال 2024-25 میں 1103 ارب روپے دیے گئے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں طے شدہ فارمولے کے تحت ایف بی آر کی ٹیکس آمدنی کا 57.5 فیصد حصہ صوبوں کو منتقل کرتی ہے۔ تاہم نان ٹیکس آمدنی وفاق کے پاس رہتی ہے اور وہ صوبوں میں تقسیم نہیں ہوتی۔

حکام نے مزید بتایا کہ پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدنی نان ٹیکس ریونیو کا حصہ ہے، جس میں صوبوں کا کوئی حصہ نہیں ہوتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US