ریڈیو پاکستان حملہ کیس: اسپیشل پراسیکیوٹر کی شناخت رپورٹ کے خلاف درخواست مسترد

image

پشاور ہائیکورٹ نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسپیشل پراسیکیوٹر کی شناخت رپورٹ کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

عدالت میں پیش کی گئی پنجاب فرانزک اور نادرا کی رپورٹ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، جبکہ تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش سمیت دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے شناخت رپورٹ کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالت دورانِ ٹرائل کسی شہادت کو تصدیق کے لیے کسی ادارے کو ارسال نہیں کرسکتی۔

ریڈیو پاکستان کی جانب سے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمان نے طریقہ کار کو چیلنج نہیں کیا تو اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے اسے کیوں چیلنج کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US