مری: اسکول وین میں ہولناک آگ کیوں بھڑکی؟ ابتدائی رپورٹ میں حقیقت سامنے آگئی

image

مری میں انگوری روڈ پر اسکول وین میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق وین میں ڈرائیور سمیت 11 افراد سوار تھے جبکہ گاڑی میں صرف 8 افراد کی گنجائش تھی۔ حادثے میں وین میں سوار تمام 11 افراد زخمی ہوئے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وین میں آگ مبینہ طور پر بیٹری میں اسپارکنگ کے باعث لگی جبکہ حادثے کے وقت گاڑی میں آگ بجھانے کا آلہ بھی موجود نہیں تھا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے میں طلبا کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے وین میں اوورلوڈنگ اور آتشزدگی سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی صبح مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین میں آگ لگنے سے 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ بعض بچوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US