پاک آرمی کی میڈیکل ٹیم کا بڑا کارنامہ، دماغ کی کامیاب سرجری سے نوجوان کی جان بچا لی

image

گوادر کے پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال میں پاک آرمی کی میڈیکل ٹیم نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 17 سالہ نوجوان سلمان کی کامیاب دماغی سرجری کر دی۔ نوجوان کو حادثے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

محدود طبی سہولیات اور دستیاب آلات کے باوجود ڈاکٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیچیدہ آپریشن مکمل کیا جس کے بعد نوجوان کی حالت میں بہتری آئی۔

سلمان کے اہلِ خانہ نے کامیاب علاج اور بروقت طبی امداد پر میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں مشکل وقت کے دوران ملنے والی فوری طبی سہولت ان کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US