وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کے ساتھ ابتدائی اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی قیادت ایوا پیٹرووا کر رہی ہیں، جبکہ مشن پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام (ای ایف ایف) کے چوتھے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) کے تیسرے جائزے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے۔
اجلاس میں پاکستان کے لیے جاری پروگرامز کے جائزے اور معاشی اصلاحات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔