اینٹی کرپشن سندھ میں انتظامی تبدیلیاں، 12 افسران کے تبادلے

image

اینٹی کرپشن سندھ میں 12 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران رحیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کیماڑی جبکہ صبغت اللہ شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کورنگی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد یونس زرداری کو ڈسٹرکٹ سینٹرل سے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور قاضی شرف الدین کو ڈسٹرکٹ ایسٹ سے ڈسٹرکٹ ملیر منتقل کردیا گیا ہے۔

دیگر تبدیلیوں میں محمد سانول گھوٹو کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر سے نوشہرو فیروز، سید معاویہ رضوی کو ساؤتھ سے ڈسٹرکٹ کیماڑی، اور امتیاز علی چنہ کو ملیر سے چیئرمین اینٹی کرپشن کے دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انسپکٹر عمران اللہ راکھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کیماڑی تعینات کیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر نیاز حسین شیخ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ منتقل کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US