اسلام آباد کی فاطمہ ولا رومن کیتھولک ہاؤسنگ سوسائٹی میں مسیحی قبرستان کے تنازع کا معاملہ حل ہوگیا۔ مرحومہ کی آخری رسومات باوقار انداز میں ادا کردی گئیں۔
کمیونٹی کے تعاون سے موقع پر حالات پُرامن رہے اور مرحومہ کی آخری رسومات احترام اور وقار کے ساتھ مکمل ہوئیں۔
اس موقع پر ایس ایچ او عمران، ایس ایچ او حبیب، ایس ایچ او امیر، ایس ایچ او شاہد زمان، ڈی ایس پی اسد اور پٹواری ملک بابر موقع پر موجود تھے۔
موقع پر موجود افسران نے دونوں فریقین سے متعلقہ نقشہ جات جلد از جلد وصول کرنے اور تنازع کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ حکام کی جانب سے معاملے کے مستقل حل کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا گیا۔