وفاقی دارالحکومت میں ریسکیو خدمات کا نیا باب: چین سے 21 جدید گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی پورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چین سے اسلام آباد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے لیے خصوصی طور پر منگوائی گئی 21 نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

یہ پیش رفت 17 سال طویل عرصے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے تحت چین کی جدید تکنیکی امداد اور سہولیات سے آراستہ ان گاڑیوں کو وفاقی دارالحکومت میں ایمرجنسی سروسز اور فائر فائٹنگ کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے منگوایا گیا ہے۔

کراچی پورٹ پر آمد کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے نئی گاڑیوں کی تکنیکی اور عملی خصوصیات کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان گاڑیوں کی اسلام آباد منتقل کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ دارالحکومت کے شہریوں کو ہنگامی حالات میں بہترین سروسز فراہم کی جاسکیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اونچی عمارتوں کے تناظر میں 17 سال بعد جدید آلات و ایمرجنسی گاڑیوں کی فراہمی سے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی کاکردگی اور ردعمل کا وقت (ریپڈ رسپانس) نمایاں طور پر بہتر ہوجائے گا۔

ان نئی گاڑیوں کی شامل ہونے سے دارالحکومت میں کسی بھی ناگہانی آفت، آگ لگنے کے واقعات یا ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کا نظام مزید موثر اور فعال ہوجائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US