اسلام آباد: سیشن کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر چینی شہری کو سزائے موت سنا دی

image

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک چینی شہری کے قتل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم چینی شہری کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم کو مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں غیر قانونی طور پر گھر میں داخلے کی دفعہ کے تحت مجرم کو 7 سال قیدِ بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، جبکہ دفعہ 354 کے الزام سے بری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس واقعے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US