مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بتادیا کہ وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کن مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کو صرف کام سے متعلق امور کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اپنی ذاتی و سماجی زندگی میں اس کا سہارا نہیں لیتے، کیونکہ ان کے پاس خاندان اور دوست موجود ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اے آئی کا استعمال سماجی یا ذاتی رشتوں کی یقین دہانی کے لیے ہرگز نہیں کرتے۔
اس سے قبل بل گیٹس نے اے آئی سے جڑے خطرات پر خبردار کرتے ہوئے حکومتوں سے اس کی کڑی نگرانی اور سخت قوانین بنانے کا مطالبہ کیا تھا، تاکہ اسے غلط ہاتھوں میں جا کر اربوں زندگیوں کے لیے خطرہ یا ہتھیار بننے سے روکا جاسکے۔