پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج کی دھمکیاں دینے والے پہلے بلوچستان میں گورنر راج لگائیں جہاں 80 فیصد حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان کے حلقے میں روزانہ دہشت گردی ہورہی ہے لیکن کیا وفاقی وزیر داخلہ نے کبھی ان علاقوں کا دورہ کیا؟
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور معاشی حالت خراب ہے، جبکہ پولیس لائنز دھماکے کی انکوائری رپورٹ آج تک سامنے نہیں آئی۔
شاندانہ گلزار نے واضح کیا کہ وہ محاذ آرائی نہیں چاہتے اور آئین کی پاسداری کریں گے، تاہم اسلام آباد کو کنٹینرستان بنانے کے باوجود وہ 4 اکتوبر کو پوری طاقت کے ساتھ احتجاج کے لیے نکلیں گے۔