محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبوں کا جائزہ

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری ترقیاتی اور اپ گریڈیشن منصوبوں کا معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے زیرِ تربیت افسران کے لیے تیار کیے گئے ماڈل رومز کا بھی دورہ کیا۔ ان کی زیرِ صدارت اجلاس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے کانفرنس روم اور آڈیٹوریم کی ازسرِنو تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل منصوبہ بندی اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت داخلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن منصوبوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں۔ زیرِ تربیت افسران کو سواٹ ٹیموں کے طرز کے جدید تربیتی آلات فراہم کیے جائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے بہترین اور ماہر فیکلٹی کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایم سی ایم سی کے نصاب میں ڈیجیٹل پولیسنگ اور مصنوعی ذہانت کے جدید ماڈیولز شامل کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس افسران کی تربیت کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا پولیس فورس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

دورے کے موقع پر کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، سی ڈی اے کے افسران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US