برطانیہ، پاکستانی گائنا کالوجسٹ کا روبوٹک سرجری میں اعزاز، 400 آپریشن مکمل

image

برطانیہ میں پاکستانی نژاد گائناکالوجسٹ اور روبوٹک سرجن ڈاکٹر عامر رضا نے جدید سرجری کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سنگل پورٹ روبوٹک طریقۂ علاج کے ذریعے 400 سے زائد آپریشنز مکمل کرلیے ہیں۔

نشتر میڈیکل کالج ملتان سے تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر عامر رضا اس وقت لندن کے کروم ویل اسپتال میں اینڈومیٹریوسس اور روبوٹک سرجری کے لیڈ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان کی نگرانی میں اسپتال کے روبوٹک سرجری پروگرام کو مزید آگے بڑھایا گیا ہے، جہاں اب سنگل پورٹ ٹیکنالوجی کو پیچیدہ اینڈومیٹریوسس کے علاج میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر عامر رضا کے مطابق روایتی ملٹی پورٹ روبوٹک آپریشن کے دوران پیٹ پر کئی چھوٹے چیرا لگانے پڑتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں سنگل پورٹ تکنیک میں کیمرا اور مختلف روبوٹک آلات صرف ایک داخلی راستے کے ذریعے جسم کے اندر پہنچائے جاتے ہیں۔

یہ پیش رفت جدید گائناکولوجیکل سرجری میں کم چیروں کے ساتھ پیچیدہ آپریشنز انجام دینے کی جانب ایک اہم قدم سمجھی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US