پاکستان سے روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران کل 66 ہزار 815 پاکستانی مختلف ممالک میں ملازمت کے لیے روانہ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں 39 ہزار 159 پاکستانی روزگار کی غرض سے بیرون ملک گئے۔ اگست میں 27 ہزار 656 شہریوں نے ملازمت کے لیے بیرون ملک کا رخ کیا۔
بیرون ملک جانے والوں میں ہنر مند، غیر ہنر مند اور پیشہ ورانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، جو مختلف ممالک کی لیبر مارکیٹ کا حصہ بنے ہیں۔