حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر سے ہوگیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔