ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے میں ایران سمیت نئے ممالک کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے علاقائی امن کے مشترکہ وژن پر یقین رکھنے والے ممالک کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئے ممالک کی شمولیت کا فیصلہ سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کی سیاسی قیادت کرے گی۔ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے حوالے سے انہوں نے محتاط امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں فیلڈ مارشل کا دو مرتبہ تہران جانا مثبت پیشرفت کی علامت ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، مقدس مقامات مکہ اور مدینہ کا دفاع پاکستان کے عزم کا حصہ ہے۔ سعودی عرب میں مزید پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ حالات اور سیاسی قیادت کی منظوری سے ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان یمن کے اندرونی تنازع کا حصہ نہیں۔