سندھ میں جغرافیائی تقسیم کے بغیر 6 انتظامی یونٹس قائم ہوں گے، فاروق ستار

image

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی جغرافیائی تقسیم کے بغیر چھ انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

جامعہ کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ مشاعرے میں شرکت اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس بننے سے کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے عوام کو ان کے حقوق اور وسائل ان کی دہلیز پر مل سکیں گے جبکہ جعلی ڈومیسائل کا سلسلہ بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔

اس موقع پر فاروق ستار نے بی آر ٹی حادثے کی نیب تحقیقات اور وائس چانسلر کی تقرری کا بھی مطالبہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US